بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی،اپوزیشن کا شدید ردعمل

0
28

اسلام آباد: حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

پرویز خٹک کے بھائی جے یو آئی میں شامل،کہانیا پاکستان کرپشن سے بھرپور ہے

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا نیپرا نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں جون تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج 10 روز بعد ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے-

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو عمران خان کا ایک اور یوٹرن قرار دے دیا ہے کہا کہ عمران نیازی نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر یوٹرن کی روایت برقرار رکھی ہے عوام کو اس ظلم سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائے ہیں اور حکومت سے نجات ہی قوم کو مہنگائی کے ظلم سے نجات دلائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے معاشی مفادات کے ہاتھ کاٹ کر دے دیئے گئے ہیں۔ بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی ریلیف کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔

سگریٹ پرٹیکس لگائیں ،نسلوں کو بچائیں ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

Leave a reply