سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کے بارے میں اپنے گزشتہ اجلاس میں کیو ای ایس سی او کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات کے بارے میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد پر غور کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ افسران نے ذاتی تعصب کی بنیادوں پر کچھ ملازمیں کو ٹھوس ثبوت کے بغیر نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک کیس میں ایک ایس ڈی او نے بجلی چوری کے خلاف مہم میں عدم دلچسپی پر ایک فرد کی سروس ختم کر دی تھی لیکن ایک اور کیس میں بدعنوانی پر صرف معمولی جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ افسران کو ہٹانے کے باوجود کیسکو میں بجلی چوری میں کمی نہیں آئی۔ کمیٹی کے چیئرمین نے پاور ڈویڑن کو ہدایت کی کہ کیسکو کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا مکمل جائزہ لے کر 30 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے،
کمیٹی کو کم ترقی یافتہ علاقوں میں جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ایم ڈی نیسپاک، محمد زرغام اسحاق خان نے بتایا کہ نیسپاک خیبرپختونخوا کے سول اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع کی 83 سڑکوں کے لیے تعمیراتی نگرانی کی خدمات فراہم کر رہا ہے، جس میں سابقہ فاٹا کے 7 اضلاع بھی شامل ہیں۔ ان سڑکوں کی لمبائی تقریباً 872.65 کلومیٹر ہے۔ کمیٹی نے نیسپاک کو ہدایت کی کہ وہ تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے نیسپاک کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرے جن کا مقصد آئی ڈی پیز کی بحالی ہے۔
مزید برآں، کمیٹی نے ایف جی ای ایچ اے کی پارک روڈ ہاو سنگ سکیم میں نیسپاک کے کنسلٹنٹ کی جانب سے مبینہ بددیانتی کا معاملہ اٹھایا۔ ایم ڈی نیسپاک نے بتایا کہ نیسپاک نے الزامات کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے اور تین افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ چار افسران کو انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر شاہ زیب درانی نے سوال کیا کہ کیا وزارت ہاو سنگ نے معاملے کی کوئی انکوائری کی؟ ڈی جی ایف جی ای ایچ اے نے بتایا کہ وزارت نے انکوائری کی تھی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو قصوروار پایا اور بعد ازاں ملازمت سے برطرف کردیا گیا اور ان کا کیس بھی ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا۔ سینیٹر شاہ زیب درانی نے کہا کہ ایک شخص اکیلے ایک ایسا منصوبہ نہیں بنا سکتا اس میں دیگر حکام کی شمولیت ہو سکتی ہے۔کمیٹی نے وزارت ہاو سنگ کو ہدایت کی کہ وہ وزارت کی جانب سے کی گئی ان ہاو س انکوائری کی رپورٹ پیش کرے۔ مزید برآں کمیٹی نے سیپکو کی جانب سے غیر تسلی بخش بریفنگ کی فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے سیپکو اور حیسکو کو ہدایت کی کہ وہ اگلے اجلاس میں علاقے میں غیر اعلانیہ مقامی شیڈنگ اور چوری پر قابو پانے کے لائحہ عمل کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دیں۔
عظمی بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،لیسکو عملے پر تشدد
بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی
1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے
لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے
ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل
مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں
4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز
بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف
حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال
سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف