وزیراعظم کا نوٹس، بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب

0
7
anwar kakar n pm

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں اور صارفین کے بلوں پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی، اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے پاکستان بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے، بجلی کے بل زیادہ آنے کی وجہ سے عوام خود کشیان کرنے پر مجبور ہو چکی ہے، ملک بھر میں بجلی صارفین بھاری بلوں سے تلملا اٹھے ،حکومت ایک طرف سرکاری ملازمین کو مفت بجلی فراہم کرتی ہے تو دوسری طرف بجلی چوری اور لائن لاسز بھی عوام کے کھاتے میں ڈال پیسے وصول کئے جاتے ہیں ،بجلی کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،سرکاری ملازمین کیلئے پھر بھی مفت بجلی کے مزے برقرار ہیں،مہنگائی کے ستائے پاکستان کے شہریوں کیلئے بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو گیا

توانائی کے شعبے سے وابستہ سرکاری اداروں کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دی جارہی ہے ،ایک سال میں 8 ارب 19 کروڑ روپے مالیت کی بجلی مفت استعمال کی جاتی ہے ،سرکاری ملازمین نے ایک برس میں 34 کروڑ 46 لاکھ یونٹس بجلی مفت استعمال کی,ایک تا درجہ چہارم کے حاضر سروس ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے ،اسی درجہ کے ریٹائرڈ ملازمین کو 50 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے,پانچویں سے 10ویں اسکیل تک حاضر سروس 150 اور ریٹائرڈ کو 75 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے,11ویں سے 15ویں اسکیل تک حاضر سروس کو 200 اور ریٹائرڈ کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے,16ویں اسکیل کے حاضر سروس کو 300، 17ویں کو 450، 18ویں کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے,ذ19ویں گریڈ کو 880، 20ویں کو 1110 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے,21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو بجلی کے 1300 یونٹ مفت دیے جاتے ہیں,

بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث 10 سرکاری ڈسکوز کے 743 ملازمین وافسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ 422 اہلکاروں کا تعلق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہے 124 ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، 118 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اہلکار ملوث پائے گئے 44 فیصل آباد، 12 ٹیسکو اور سیپکو 11 کا تعلق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہے

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بجلی کے بلوں کی خاطر خودکشیاں اور خود سوزیاں شروع کر دیں۔یہ ورسک روڈ پشاور کی ایک دکان کا بجلی بل ہے۔ اس میں 13 مختلف قسم کےٹیکسز لیے جا رہے ہیں۔ بجلی 18 ہزار کی خرچ ہوئی، 16 ہزار کے ٹیکس بل میں شامل کرکے بجلی کا بل34 ہزار آیا ہے اور اب قیمتوں میں حالیہ5 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں پشاور کے رہائشی نبی گل نے جو عشرت سنیما چوک گلبہار پشاور میں ایک PCO چلارہا تھا، پچھلے ماہ 23 ہزار بجلی کا بل آیا تو موٹر سائیکل بیچ کر بل جمع کروایا اس ماہ 29 ہزار بل آ گیا تو تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ حکمرانوں ڈرو اس وقت سے جب عوام اپنے اوپر تیل چھڑکنے کی بجائے آپ کے محلات اور عیش و عشرت کے ایوانوں کی طرف تیل چھرکنے کیلئے لپکیں گے۔ حکمرانوں خدارا اس معاشی دہشتگردی کو روکو۔ عوام کا معاشی قتل بند کرو۔ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، ضروریات زندگی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بند کرو۔

بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو مشتعل کر دیا ہے جبکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کا پارہ ہائی ہوگیا ہے کیونکہ آئے روز ہر حکومت بلوں میں اضافہ کررہی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عوام بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور سراپا احتجاج شہریوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے.

مظاہرین کے مطابق بجلی آئے نہ آئے مگر بھاری بل ضرور ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ اوپر سے جرمانے الگ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جینا محال ہو رہا ہے کوئی تو اس مہنگائی کو لگام ڈالے۔ ادھر دوسری جانب کراچی میں بھی شہریوں نے مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ،پنجاب کے شہروں لاہور، قصور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم اٹک ، چکوال ،میانوالی سمیت دیگر میں عوام نے بجلی بلوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہوگئے غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بھاری بل جمع کرائے؟شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹیکس بھی ختم کیا جائے

غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

 

Leave a reply