بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666 میگاواٹ تک پہنچ گیا

0
35

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے-

باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 234 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 900میگاواٹ ہے،پانی سے 4 ہزار 744 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-

خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار707 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 303 میگاواٹ ہے ،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 961 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 110 ہے-

قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ عثمان بزدارہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 174 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،جوہری ایندھن ایک ہزار 236 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے-

بلاول کااقوام متحدہ جنرل سیکریٹری سے ٹیلفونک رابطہ ،بھارت کیجانب سے گستاخانہ بیانات کیخلاف سخت نوٹس…

Leave a reply