بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہری پریشان

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کر گیا-

باغی ٹی وی : اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا، کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں 4سے 6 گھنٹے تک بجلی بند رہی، جبکہ لاہور میں سات سے آٹھ گھنٹے، پشاور اور کوئٹہ میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

پشاورمیں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،دیہی علاقوں میں12گھنٹے بجلی معطل،شہری پریشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بازید خیل،گڑھی قمردین، بڈھ بیر اوربخشو پل میں لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گئی ہے گلبہار، نوتھیہ اوراندرون پشاور میں بھی 8سے 10گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے-

پیسکو کا کہنا ہے کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہے-

دوسری جانب ملتان میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ کیٹگری 3 کے فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ 5 سے کم کر کے 4 گھنٹے کردیا ہے میپکو جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع کے صارفین کو 1700 فیڈرز سے بجلی فراہم کررہی ہے282 انفرادی صنعتی اور حساس فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ نہیں کی جارہی،کیٹگری ایک سے 3 تک لائن لاسز کے حامل فیڈرز پر 4 گھنٹے لوڈمینجمنٹ کی جائے گی-

ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ 16 فیڈرز پر لائن لاسز کے مطابق 6 سے 8 گھنٹے لوڈمینجمنٹ کی جائے گی،بجلی کی رسد بہتر ہونے پر لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ بتدریج کم کر دیا جائے گا۔صارفین بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے لوڈ مینجمنٹ میں کمی لاسکتے ہیں-

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے رائیونڈ ،جہانیاں،فورٹ عباس،کشمور،پتوکی،ساہیوال،پنڈدادنخان میں بجلی معطل ہے دینہ،کوٹ ڈیجی اورکمالیہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے کوٹ ڈیجی میں 14 سے 16 گھنٹے کی اعلانیہ غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پنڈدادنخان میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے رائیونڈ کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا رائیونڈ کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہوگیا-

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کی طلب 5700 میگاواٹ تک جاپہنچی ، شارٹ فال 800 میگاواٹ ہے نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو4ہزار 900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے ،لیسکو نے ساڑھے 3گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے –

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

شہریوں کا کہنا ہے کہ شیڈول کے برعکس لاہور کے مختلف علاقوں میں7 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے لاہور کےدیہی علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے-

دوسری جانب ترجمان ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے ، دریائے کابل میں پانی کی آمد 21 ہزار500 کیوسک اور اخراج 21 ہزار500 کیوسک ہے-

دریائے چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار200کیوسک اور اخراج 13 ہزارکیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 82 ہزارکیوسک اور اخراج 86ہزار300کیوسک ہے منگلا میں پانی کی آمد 24ہزار200کیوسک اور اخراج 24 ہزار300کیوسک ہے اور تربیلا میں پانی کی آمد 66 ہزار600کیوسک اور اخراج 65 ہزار800 کیوسک ہے-

حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

Leave a reply