ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ ہو گیا-
باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 ہے-
بجٹ میں مہنگائی ختم نہ کی توعوام کو سڑکوں پر لائیں گے،سراج الحق
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے-
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن 2ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-
ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، اسلام آباد ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-
سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت
دوسری جانب ترجمان واپا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار100کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے جبکہ منگلا میں پانی کی آمد 30ہزار800کیوسک اور اخراج 31 ہزار800 کیوسک ہے اور تربیلا میں پانی کی آمد 73 ہزار700کیوسک اور اخراج 72 ہزار900 کیوسک ہے-
تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 64 ہزار ایکٹرفٹ ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 84 ہزارایکڑ فٹ ہے-
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار100کیوسک اور اخراج 13 ہزارکیوسک ہے دریائے کابل میں پانی کی آمد 25 ہزار200 کیوسک اور اخراج 25 ہزار200 کیوسک ہے –