ایک آئی پی پی نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی

ملک میں پہلی آئی پی پی نے رضاکارانہ طور پر ریٹرن آن ایکیوٹی 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ رضاکارانہ فیصلہ اس لیے کر رہے ہیں کہ بجلی فروخت ایسا کاروبار بن گیا ہے کہ جس کی خریداری مشکل ہو رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے نجی بجلی گھر کیلئے ڈالر کے بجائے روپے میں ریٹرن کی پیشکش کی۔ شہریار چشتی نے کہا کہ 2021 میں آئی پی پیز کے ریٹ آف ریٹرن میں 11 فیصد کمی کی گئی تھی اب وقت آگیا ہے کہ دوبارہ ایسا کیا جائے۔ سی ای او آئی پی پی عمران خان نے بتایا کہ حکومت نے آئی پی پیز سے تجاویز مانگی ہیں جبکہ ہم نے اپنی پیشکش حکومت کو بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 74 پیسے مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت ڈسکوز کے صارفین، ستمبر اکتوبر اور نومبر میں ہر ماہ ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔ صارفین پر 18 فیصد جی ایس ٹی سمیت 51 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments are closed.