بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ

0
48

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سال نو پر قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیاہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سال نو پر قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کیا گیا تھا. سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، 26 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی گئی تھی۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ اگست کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیاتھا ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا گیا تھا.

Leave a reply