بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کابینہ نے مسترد کی،وفاقی وزیر

0
30
khurram dastasgir

وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کی،

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی،ب جلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے وزیراعظم کی ہدایت پرلائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائے گی 100یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے، گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع سے چلایا جارہا ہے، کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کے ٹو کی ری فیولنگ جاری ہے، ایٹمی پاور پلانٹ سے مزید1100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، افغانستان سے کوئلے کی درآمد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، کوئلے سے بھری 3ٹرینیں ساہیوال پہنچ چکی ہیں،

تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے،عیدپرعوام کو لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بہتری نظرآئے گی،بجلی کا شارٹ فال 4 سے 5 ہزار میگاواٹ ہے تربیلاڈیم سے ڈھائی ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا،موسم کی بہتری کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی آئی بارشوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے،

قبل ازیں وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے گوجرانوالہ نرسری چوک میں مبینہ کرنٹ لگنے کے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔ قیمتی جانوں کے ضیاں پر گہرے دکھ کا اظہار۔ وفاقی وزیر کی جانب سے لواحقین سے اظہار تعزیت۔ خرم دستگیر نے گیپکو چیف کو 24 گھنٹے میں واقعے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا کی ہدایت کی۔ سی او گیپکو کو بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ چیف گیپکو نے ایس ڈی او اور لائن سپریڈینٹ کو معطل کر دیا۔

سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھا کر مجرمانہ غفلت کی،وفاقی وزراء

شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

Leave a reply