بجلی مہنگی کر کے مزید کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالنے کی تیاری

0
29

بجلی مہنگی کر کے مزید کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالنے کی تیاری

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس میں پانی سے 25.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 12.17 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 25.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ اکتوبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔نیپرا حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنیوں کی نقصانات کے حوالےسے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
واضح‌رہے کہ اس سے قبل موجودہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے.بجلی کی مد میں مزید موجھ عوام پر ڈآلا جارہا ہے

Leave a reply