لاہور: موٹرسائیکل چور گینگ کی سرغنہ خاتون بھائی اور ساتھی سمیت گرفتار،بھتہ نہ دینے پر نوجوان تاجر قتل

0
43

لاہور میں موٹرسائیکل چور گینگ کی سرغنہ خاتون کو اس کے بھائی اور ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ،گروہ چوری شدہ موٹرسائیکلیں پُرزے پُرزے کر کے فروخت کرتا تھا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اہور میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ ایک خاتون آپریٹ کرتی رہی، اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف نے ملزمہ نجمہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے دو کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی 15 گاڑیاں 5 رکشے اور 25 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری

ملزمہ نجمہ کا کہنا ہے کہ 2013 میں اس نےایف ایس سی پری انجینیئرنگ کی، پھر کاروبار کے شوق میں کباڑ خانہ بنا لیا لیکن زیادہ منافع کے لالچ میں موٹر سائیکلیں چوری کرنا شروع کردیں خاتون ہونے کےناطے کسی کو شک گزرا اور نہ کبھی پولیس نے روکا جبکہ میں اپنے بھائی بلال اور نشے کے عادی لطیف کو موٹرسائیکل چوری کرنے کا ٹاسک دیتی تھی۔

ملزم لطیف کا کہنا ہے کہ اسے نشے کے لیے پیسے درکار ہوتے تھے، وہ موٹر سائیکلوں کی ریکی کر کے نجمہ اور اس کے بھائی بلال کو بتاتا تھا ، ایک موٹر سائیکل کے عوض اسے 5 ہزار روپے ملتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے حوالے سے قانون میں ہونے والی ترمیم کے بعد خواتین کی ضمانت فوری ہوجاتی ہے پولیس حراست میں کیے گئے سارے انکشافات بطور ثبوت استعمال نہیں کیے جاسکتے جس کی وجہ سے خواتین کو مزید حوصلہ ملتا ہے۔

پولیس افسران نے شہریوں سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کی اپیل کی ہے تاکہ چوری سے بچا جا سکے۔

حیدر آباد : گھر میں گیس لیکیج کے سبب خوفناک آتشزدگی،5 افردا جاں بحق،4 بچے زخمی

دوسری جانب لاہور میں اسلام پورہ کے علاقے ملت روڈ پر بھتہ نہ دینے پر نوجوان تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا 22سالہ تاجر عدیل کو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

مقتول عدیل کے بھائی عادل کے مطابق 6 مئی کو بھتہ خوروں کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کروایا ،اُس وقت انہوں نے گھر پر فائرنگ کی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا بھائی بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے،شواہداکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے بھتے سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ادھر کراچی میں گلشن معمار پولیس نے افغان بستی میں چھاپا مار کر 8 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کے دوران تمام گاڑیاں ایک ہی گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ پ

ساہیوال: خانہ بدوش لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے ایک کارندے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران موٹرسائیکلوں میں 5 کے انجن کھلے ہوئےملے برآمد کی جانے والی 3 موٹرسائیکلیں سائٹ سپر ہائی وے ، نیوکراچی اورمبینہ ٹاؤن تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی تھیں جب کہ 5 موٹرسائیکلوں کا سی پی ایل سی میں ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ متعدد پولیس افسران نے ماتحت افسران کو حکم دیا ہوا ہے کہ کوشش کی جائے کہ چوری کی جانے والی گاڑیوں کا پولیس کنٹرول پر اندراج کم سے کم کرایا جائے تاکہ افسران بالا کو کرائم ریکارڈ کم سے کم دکھایا جاسکے –

اس وقت شہر میں جرائم کی شرح بلند ہے جب کہ پولیس اسے کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔صورت حال کے برعکس علاقہ ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پی ، ایس پی اور ایس ایس پی سب اعلیٰ حکام کو ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ بتاتے ہیں۔

پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید

Leave a reply