بل گیٹس کی بیٹی مسلم نوجوان سے شادی کرنے جارہی

بل گیٹس کی بیٹی مسلم نوجوان سے شادی کرنے جارہی

باغی ٹی وی :دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی صاحبزادی جینیفر گیٹس نے مصر کے مسلم نوجوان گھڑ سوار نیال ناصر سے منگنی کر لی۔نہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” نیال ناصرآپ جیسا کوئی نہیں، آپ نے یادگار جگہ پر مجھے خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، میں اپنی ساری زندگی آپ کے ساتھ سیکھنے، آگے بڑھنے ، ہنسنے اور محبت میں بیتانے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی”
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس کی صاحبزادی اور نیال ناصر سٹینفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے جبکہ دونوں کو گھڑ سواری سے شغف تھا۔

https://www.instagram.com/jenniferkgates/?utm_source=ig_embed
جنیفر گیٹس نے اپنے منگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن لکھا جس میں انہوں نے نائل ناسر کے لیے اپنے پیار بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

24 سالہ جنیفر گیٹس ڈاکٹر بننے کے لیے تعلیم حاصل کررہی ہیں جب کہ جنیفر اور ان کے منگیتر دونوں ہی ایک گھڑ سواری کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کھیل شوقیا کھیلتی ہیں جب کہ ان کے منگیتر یہ کھیل پروفیشن کے طور پر کھیلتے ہیں۔

Comments are closed.