متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نےسوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے زائد بل اور ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کی آمد سے قبل ہی دن کے اوقات میں بھی بلخصوص مضافاتی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جو کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو مفلوج کر دینے کے مترادف ہے اُس پر خود ساختہ بنائے ٹیرف کی مد میں جبری وصولیوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، اراکینِ صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ محصولات کی مد میں کھربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروانے والے شہر کے ساتھ سلوک ناروا رکھے جانا سمجھ سے بالاتر ہے معاشی دارالخلافہ میں بنیادی ضروریات زندگی کو غریب کی دسترس سے دور کرنا کسی مشترکہ اتفاق رائے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاجواز ٹیرف میں اضافے کو فی الفور واپس لے کر شہر میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے۔
مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا
کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ
نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا