بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا

بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو ایک بار پھر واپس بلا لیا گیا جبکہ نئے سفیر کی تقرری کر دی گئی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کے مطابق میر خرم راٹھور سعودی عرب میں نئے سفیر ہوں گے میر خرم راٹھور سعودی عرب میں بلال اکبر کی جگہ تعینات ہوں گے نمائند ہ خصوصی بین المذہبی امور نے سوشل میڈیا پر نئے نامزدسفیرکی تصویرشیئرکی ہے

حالیہ عرصہ کے دوران بلال اکبر وہ دوسرے سفیر ہیں جنہیں عہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی واپس بلایا جا رہا ہے اُن سے قبل راجہ علی اعجاز کو ان کی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ہی معطل کرکے قلیل مدتی نوٹس پر واپس طلب کرلیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان نے راجہ علی اعجاز سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کا ذکر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ایک ایونٹ میں کیا تھا ڈپلومیٹک، کمیونٹی ویلفیئر اور قونصلر ونگ کے 6 دیگر افسران کو بھی واپس بلایا جا چکا ہے حکومت کا کہنا تھا کہ انہیں واپس بلانے کا فیصلہ پاکستانی کمیونٹی کی سفارتی عملے کیخلاف بڑھتی شکایتوں کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

وزیراعطم عمران خان چند روز قبل سعودی عرب کا دورہ کر کے آئے ہیں، علامہ طاہر اشرفی بھی وزیراعطم کے دورے سے قبل سعودی عرب پہنچ گئے تھے اور اس دورے میں وہ وزیراعظم کے ساتھ رہے ہیں، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں چیئرمین نیب لگائے جانے کا امکان ہے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

Comments are closed.