افغانستان،خواتین کی تعلیم پرپابندی،بلاول اورعرب امارات کے وزیر خارجہ کا رابطہ

0
46
افغانستان،خواتین کی تعلیم پرپابندی،بلاول اورعرب امارات کے وزیر خارجہ کا رابطہ

وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے پرتبادلہ خیال کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پرزوردیا، دونوں رہنماوں نے افغانستان میں سلامتی،استحکام اورامن کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف پر زوردیا،رہنماؤں نے گفتگو میں کہا کہ اسلام وہ پہلامذہب ہے‌‌ جس‌ نے‌خواتین کو حقوق دیے اور اسلام نے تعلیم خواتین سمیت سب کے لیے اہم قرار دی

دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حصول پر پابندی پر اظہار تشویش کیا، یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ افغان لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا، افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے،خواتین کی تعلیم پر پابندی سے افغانستان کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ہوں گے،طالبان حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ سب کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنائیں

علاوہ ازیں سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے طالبان سے کابل میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے ان حقوق میں تعلیم کا حق سرفہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اورعوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں

او آئی سی نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے ،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت کے فیصلے پر اسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے، سیکرٹری جنرل اوران کے ایلچی برائے افغانستان کئی بار افغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کر چکے ہیں۔

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

Leave a reply