بلاول بھٹو لوئر دیر تیمر گرہ پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کئے

bilawal bhutto

بلاول بھٹو آج لوئر دیر تیمرگرہ کے مقام پرمنعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کرکے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو اسلوئر دیر پہنچ گئے، ورکرز کنونشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، رات گئے تک پنڈال میں گیا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوئر دیر میں چترال کے معمر کارکن محمد اشرف سے ملاقات کی ہے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر چترال کے بزرگ کارکن محمد اشرف جذباتی ہوگئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے سینئر جیالے محمد اشرف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے اپنی سیاسی جدوجہد کا ذکر کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے معمر کارکن محمد اشرف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر اپنے دکھ کر اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چترال کے بزرگ جیالے محمد اشرف نے خیبرپختونخوا کے عوام کی پی پی پی سے وابستگی کا جذباتی انداز میں ذکر کیا،


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال کے معمر کارکن محمد اشرف کی بھٹوازم سے وابستگی کو سراہا

Comments are closed.