چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا وائرس پر تفصیلی تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا وائرس پر تفصیلی تبادلہ خیال

باغی ٹی وی :زرداری ہاٶس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں راجا پرویز اشرف ، نیر بخاری ،فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی شرکت ، اجلاس میں کورونا واٸرس پر تفصیلی تبادلہ خیال ،

اجلاس میں پارلیمنٹ کے آئندہ ہونےوالے اجلاس پر غور ،بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت بنیادی ترجیح قوم کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنا ہے ،اجلاس میں نیر بخاری نے پارٹی چیٸرمین کو ریلیف کے حوالے بریفنگ دی .ضرورت مند انسانوں کی مدد کے وقت ان کی عزت و نفس کا خیال رکھا جاٸے ، مشکلات کے شکار عوام کی مدد کرنا ان کا حق ہے ،
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو سابق چیئرمین سینیٹ اور پارٹی کے مرکزی رہنما نیرحسین بخاری نے ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں عوامی ریلیف کی خاطر پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین کی ہدایت پر پورے ملک میں سستا تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے سیکٹر جی -7 میں سستا تندور لگایا گیا ہے جہاں نصف قیمت پر روٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.