چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پوری توجہ لاڑکانہ ضمنی الیکشن پرمرکوز کردی،
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتک ٹی وی نے پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری دن بلاول بھٹو ریلی سے خطاب کریں گے، 17 اکتوبر کے بعد بلاول بھٹو بدین اورتھرمیں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، دونوں جلسوں کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کا رخ کریں گے، بلاول بھٹو رحیم یارخان کےعلاوہ مظفرگڑھ بھی جائیں گے،ملتان اوردیگرشہروں میں جلسوں کی تاریخیں طے کی جارہی ہیں، بلاول بھٹوسرائیکی خطے کے بعد وسطی اورشمالی پنجاب کا بھی دورہ کریں گے،
بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے دوران بھی جلسے کریں گے، پیپلزپارٹی یوم تاسیس پرلاہورمیں جلسہ کرناچاہتی ہے،