"گرتی ہوئی دیوارکوایک دھکا اوردو”بلاول بھٹونے نوازشریف کومشکل وقت میں دھکا دے دیا،نوازشریف بیانیے سے اختلاف اورلاتعلقی

0
38

کراچی: "گرتی ہوئی دیوارکوایک دھکا اوردو”بلاول بھٹونے نوازشریف کومشکل وقت میں دھکا دے دیا،نوازشریف بیانیے سے اختلاف،اطلاعات کے مطابق ضرب المثل مشہورہے کہ گرتی ہوئی دیوارکوایک دھکا اوردو،یعنی کسی کواگرشکست ہورہی ہوتو پھراس کوشکست فاش کرنے کے لیے چھوٹی سی کوشش سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے اور بلاول بھٹو واقعی اس ضرب المثل کے مصداق ٹھہرے

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلسوں میں فوج سے متعلق منفی زبان استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔نازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ان کو قومی اداروں پرایسی تنقید نہیں کرنی چاہیے

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بھی بعض مواقع پراپنے اختلافی نقطہ نظرکو بیان کردیتے ہیں لیکن ایسے نہیں کہ حد ہی گزرجائیں ، بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف اپنے بیانیے کے خود ذمہ دار ہیں پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید پر بھی سنگین الزامات لگائے تھے۔

کراچی میں باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ مکمل اور حقیقی جمہوریت ملے، مجھے افسوس ہوتا ہے کہ وزیراعظم کا جلسہ ہو یا اپوزیشن کا، موجودہ یا ریٹائرڈ جرنیلوں کا نام لینے سے دفاعی اداروں کا وقار مجروح ہوتا ہے’۔

Leave a reply