بلاول بھٹو کا بلوچستان میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین سے اظہار یک جہتی

0
32

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا پی پی پی چیئرمین نے اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر احتجاج کرنے والے ملازمین کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان بلاتاخیر احتجاج کرنے والے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔پاکستان کے عوام عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کے باعث ناقابل برداشت مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔ پسماندہ شہریوں کی طرح غریب ملازمین کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پی پی پی بلوچستان کی قیادت اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرین کے احتجای کیمپ کا دورہ کریں ۔

Leave a reply