بلاول بھٹو کا شہید کارکنان عثمان غنی ، ادریس طوطی اور ادریس بیگ کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شہید کارکنان عثمان غنی، شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ کو ان کے 37 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عثمان غنی، شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ نے جمہوریت کی بحالی کے لیئے جدوجہد کی۔
اسی جدوجہد کی پاداش میں ان عظیم کارکنان کو پھانسی دی گئی تھی۔ پی پی پی قیادت و کارکنان کی قربانیاں پاکستانی عوام کے حقوق کے لیئے تھیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے جدوجہد ہمارے پاس شہیدوں کی امانت ہے۔ یہ جدوجہد ہماری آئندہ نسلوں کی کامیابی اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی اس جدوجہد کا محافظ ہر جیالا ہے۔