بلاول بھٹو کی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید

جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹرز مولانا تنویر الحق تھانوی، طاہر مشہدی، سابق اراکین اسمبلی علی راشد، وقار شاہ، منوہر لعل، سمیتا افضال، سلیم بندھانی اور خلیل اللہ نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کے سوشل میڈیا سیل کی سابق انچارج تحسین عابدی، ممتاز نوحہ خواں ایس ایم نقی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق نائب چیئرمین نجیب ولی نے بھی ملاقات کی۔

معروف اسکالر اور علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم کے صاحبزادے علامہ محمد علی عابدی اور پی ٹی آئی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عزیز نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، وزیربلدیات اور نجمی عالم بھی موجود تھے۔

Comments are closed.