پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بڑی بہن بختاور بھٹو نے انہیں ایک یادگار تحفہ دیا ہے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو کو نایاب تصاویر کا تحفہ دیا ہے۔
بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کے بچپن کی تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں روزانہ تمہاری سالگرہ کا کیک کھا ر ہی ہوں۔‘
واضح رہے کہ بلاول بھٹو21ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
بلاول بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ’ہیپی برتھ ڈے بی بی زیڈ‘ سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔
اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین، پیپلز پارٹی کے ارکان، اور بلال بھٹو کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی بینظیر کی یاد بھی تازہ کر رہے ہیں۔
سالگرہ کی مبارکباد دینے والے زیادہ تر صارفین ان کی بچپن کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں جس میں انہیں والد نے گود میں اٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر میں سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
Happy Birthday to our brave Leader Chairman @BBhuttoZardari – Wishing you many many more w/long life, good health and happiness forever. Ameen 🤲🏼
#HappyBirthdayBBZ 🎉 pic.twitter.com/UUEu3azygv— Zaid Aziz (@ZAIDAZIZpk) September 20, 2021
Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto celebrating birthday of her son Chairman PPP @BBhuttoZardari. #HappyBirthdayBBZ pic.twitter.com/AYuISON8b9
— Sheryar Bhagat (@sheryarbhagat) September 20, 2021
33 years ago on this day Mr. Chairman.
Wish you very much happiest birthday dear Chariman @BBhuttoZardari Sb 🎂🎊🎉#HappyBirthdayBBZ #HBDBilawalBhuttoZardari pic.twitter.com/EihPQdOTGr
— Aik Zardari Sab Pe Bhaari 🇱🇾✌ (@ZardariSahab007) September 21, 2021
Happiest Birthday Mr Chairman @BBhuttoZardari May you kiss the highest success in life live long 🎂🎉#HappyBirthdayBBZ pic.twitter.com/DDXc6VtGFn
— Sardar Muhammad Bux Khan Mahar (@TeamChiefSardar) September 20, 2021