
اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خارجہ اور دیگرامورزیربحث آئے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ اس وقت روسی وزیرخارجہ کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت کررہےہیں
بلاول بھٹو روسی وزیرخارجہ کے ساتھ تیل اورگندم کی فراہمی کے امور پر بھی بات ہورہی ہے ،
Met with FM Sergey Lavrov @mfa_russia. Had discussion on bilat., reg. & int. issues.🇵🇰 🇷🇺 relations have come a long way during last 2 decades;reiterated commitment to upward trajectory esp. in fields of econ, trade & energy. Emphasized dialogue & diplomacy as the path to peace. pic.twitter.com/k1zfESqvJD
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 30, 2023
یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات نہ ہونے کی خبر پر روسی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں پاکستان میں روسی سفارتخانے نے خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اس طرح کی کسی خبر کے سچ ہونے کی تصدیق نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ‘ایکسپریس ٹربیون، میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کی روسی ہم منصب سے ملاقات طے تھی لیکن روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔