بلاول بھٹو کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ڈیوس:بلاول بھٹو کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیووس میں آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیووس میں آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان آسٹریا تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال کے تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تجارت ، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، قابل تجدیدی توانائی کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔

بلاول بھٹو نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ساتھ ساتھ پارلیمانی رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سیاحت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ادھر لاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کی شرمناک مقدمے میں غیرمنصفانہ سزا کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کبھی بھی کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے آواز کو دبا نہیں سکتا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کشمیریوں کو ان کی جدوجہد میں تمام ممکنہ حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

Comments are closed.