بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی، کہا جمہوری اقدام اٹھانا چاہیے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی اور کہا ہے کہ جو ابھی اقدام کیا جائے جمہوری انداز میں ہونا چاہیے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی کرتے ہوئے بے شرمی کے سارے رکارڈ توڑے گئے. عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، جب 2008 میں پی پی اقتدار میں آئی تو سادہ اکثریت دھاندلی سے چھینی گئی. ان انتخابات کے نتائج بھی ہم نے احتجاجاً قبول کیے.
انہوں نے کہاکہ جو بھی اقدام کیا جائے جمہوری انداز میں ہونا چاہیے. پیپلزپارٹی جمہوری سسٹم میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے.
واضح رہے کہ اے پی سی میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی. اے پی سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا جاسکا.