fbpx

بلاول بھٹو نےعمران خان کے بیٹوں کوگرفتارکرنے کی دھمکی دے دی

مردان:بلاول بھٹو نےعمران خان کے بیٹوں کوگرفتارکرنے کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پی پی خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ گرفتاری پر انتباہی انداز میں کہا ہے کہ جو پی پی کارکنوں کے بیٹوں کو پکڑے گا،اس کے بیٹے بھی پکڑے جائیں گے۔ جگہ جگہ پیپلز پارٹی کی حکومت آرہی ہے، ہم اصلی احتساب کریں گے۔

مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ایم این اے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ کی گرفتاری پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کی ہمارے جیالوں ڈرا دھمکا کے نیب کے کیسز بنائیں گے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے امیدوار گھبرانے والا نہیں ہے ہم پیچھے نہیں ہٹنے والے ہے، یاد رکھیں میرے کارکنوں کے بیٹوں کوگرفتارتومیں بھی آپ کے بیٹوں کوگرفتارکرونگا، ایسی سیاست کوختم ہونا چاہیے، انشااللہ جگہ،جگہ پیپلزپارٹی کی حکومت آرہی ہے، ہم صیحح احتساب کریں گے۔

اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے ان دھمکی آمیز جملوں میں عمران‌ خان کے بیٹوں کا نام لیا ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ، پاکستان میں اس وقت تاریخ کی سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، جتنی بے روزگاری عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت میں ہے، اتنی ماضی میں کبھی نہیں رہی۔ یہ بے روزگاری وزیراعظم کی تبدیلی کی اصل شکل ہے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیر اتنے شرمندہ ہیں کہ وہ غربت اور بے روزگاری کے اعداد و شمار کو اپنے معاشی سروے سے بالکل غائب کردیا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عوام سے اصل اعداد و شمار چھپا سکتے ہیں، وہ عوام سے یہ اعداد وشمار چھپانا چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری تاریخی سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر خزانہ جو باتیں کررہے تھے، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ کسی اور ملک کے بجٹ اور معیشت کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی، اگرہم نے جمہوریت کوبحال کرنا ہے توپھرشفاف انتخاب ہونا چاہیے،

بلاول نے کہا کہ تحت بھائی آنے کا مقصدپیپلزپارٹی کے کارکنان سے کچھ وقت گزار سکوں، کل عوام دشمن بجٹ پیش ہوا ہے، مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ گئی،