مزید دیکھیں

مقبول

سونا مہنگا ،قیمتیں پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونا مزید مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں...

ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےبلوچستان میں...

اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

اٹلی کے شہرٹیورین میں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں...

حافظ آباد: کالیکی منڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثہ، مسافر جاں بحق

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) کالیکی منڈی ریلوے...

حافظ آباد : پوزیشن ہولڈرز طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم، سائرہ افضل تارڑ کا خطاب

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) وزیراعلیٰ کی کوآرڈنیٹر برائے پاپولیشن...

اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو :مولانا نوازپربجلی بن کرگرا

کراچی:اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو :مولانا نوازپربجلی بن کرگرا،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

کراچی میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اکتیس دسمبر تک تمام جیالے ارکان استعفے قیادت کو جمع کرائیں گے۔ اس بات کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ تاہم سی ای سی فیصلوں کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سامنے پیش کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے مردم شماری کیخلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ مردم شماری میں درست اعدادوشمار نہیں دکھائے گئے۔ ہر فورم پر حکومت کو چیلنج کریں گے۔ نااہل حکومت کو عدلیہ اور پارلیمان میں بھی چیلنج کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کریں گے۔ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں مل کر مقابلہ کرے تو کامیاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری تک مستعفی ہوں، وزیراعظم خود چلے جائیں، ورنہ ہم بھیجیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے خواجہ آصف کو گرفتار کرنے کی بھی مذمت کی۔