fbpx

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے لئے بلاول ہاؤس میں افطار ڈنر

کراچی بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر۔پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار ڈنر میں امریکا، اٹلی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفارت کار موجود۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار ڈنر میں افغانستان، بحرین، عمان اور قطر کے سفارت کار بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ افطار ڈنر میں پی پی پی پی کی نائب صدر شیری رحمان اور پی پی پی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری شریک۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ افطار ڈنر میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرتعلیم سعید غنی اور وزیراطلاعات ناصر شاہ بھی موجود۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین اور اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گیئورڈانیلا شریک۔سعودی عرب کے قونصل جنرل بندرفہد الدائل اور متحدہ عرب امارات کی سفارت کار مریم العزیزی بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں افغانستان کے سفارت کار عبدالرحمان قاضی زادہ اور بحرین کے قونصل جنرل یاسر عیسی ایجان الہدیدی شریک ہوئے۔
عمان کے سفارت کار محمد ناصر حماد المبسالی اور قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اور دوست ممالک کے سفارت کاروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال۔ بلاول بھٹو زرداری اور دوست ممالک کے سفارت کاروں کا دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی تجارتی روابط مزید مضبوط کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.