fbpx

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے معاملے پربلاول بھٹوکے پیغآم نےحکومت کی نیندیں‌ حرام کردیں

جیکب آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے معاملے پربلاول بھٹوکے پیغآم نےحکومت کی نیندیں‌ حرام کردیں،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج جیکب آباد میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت معاشی فیصلے آرڈیننس کے ذریعے کرنا چاہتی ہے، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی پالیسی پر چلےگا تو یہ خودمختاری پر حملہ ہوگا، 3 سالوں میں دو وزیرخزانہ تبدیل کیے لیکن پالیسی ایک ہی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف نیب اور دوسرے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں الیکشن کمیشن کو آزاد خودمختار کردارادا کرنا چاہیے۔ ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے۔ پی ٹی آ ئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے آج تاریخی بیروزگاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نےکہا کہ حکومت ملکی ادار ے آئی ایم ایف کے حوالے کر رہی ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو دوسروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی پالیسی پر چلےگا تو یہ خودمختاری پر حملہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.