بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق

بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکریٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو کی سیکیورٹی کے انتظامات کا حکم دے دیا،بلاول بھٹو کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالےشیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت عدالت نے دے دی

عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ،حکام نے بلاول زرداری کو سیکورٹی تھریٹ کے حوالہ سے رپورٹس عدالت میں پیش کیں جس پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں،ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی،

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری نظر میں بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے، عدالت نے بلاول بھٹو کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی

بلاول بھٹو نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے آج حکم جاری کر دیا ہے ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.