لاڑکانہ:وائے ناکامی! متاعِ کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا:دیکھ لیا قوم نے آپ کا احساس:اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکیج مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج پر بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ کچھ خاندان 30 فیصد رعایت سے مستفید ہوں گے، کچھ خاندانوں کو چھ ماہ کے لیے رعایت پر تیل، آٹا اور دالیں ملیں گی۔
"وزیر اعظم ٹی وی پر آکر احساس پروگرام کی بڑی بڑی باتیں تو کررہے ہیں مگر انہیں حقیقت میں عوام کی تکالیف کا احساس نہیں ہے۔"
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
1/2 pic.twitter.com/Ne0l6zvNtn— PPP (@MediaCellPPP) November 3, 2021
بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت سے دوچار 20 کروڑ افراد کے لیے 30 فیصد رعایت انتہائی کم ہے، 3 سال میں گھی 108 فیصد، آٹا 50 فیصد، گیس 300 فیصد ہوئی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے پیکیج کو فراڈ پیکیج قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریلیف پیکیج نہیں تکلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، یہ عوام کے لیے تاریخی پیکیج نہیں بلکہ تاریخی دھوکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا تکلیف پیکیج عوام کے لیے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا، اگلے چھ ماہ مزید مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی بڑھے گی یہ ریلیف پیکیج ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول مزید مہنگے ہوں گے یہ آپ کا ریلیف پیکیج ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں پسے عوام کے لیے 120ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس سے13کروڑلوگ مستفید ہوں گے، 6ماہ تک پیکج کےتحت گھی،آٹا،،دال کی قیمت میں 30فیصد رعایت میں ملےگا۔