بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کا مصروف ترین انتخابی دورہ، تفصیلات جاری

0
35

بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کا مصروف ترین انتخابی دورہ، تفصیلات جاری

باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں 21 اکتوبر سے 17 نومبر تک انتخابی مہم کے سلسلے میں 28 روز تک کا طویل قیام کیا .

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجموعی طور پر گلگت بلتستان کے تین ڈویژنز اور 10 اضلاع میں 40 کارنر میٹنگز کی ہیں. ضلع گلگت میں سسی حراموش، جگلوٹ، شروٹ، بسین، فیض آباد، نومل، سکوار، خومر، یادگار چوک اور کشروٹ میں 10 کارنر میٹنگ کی ہیں

ضلع استور میں گوریکوٹ کے عید گاہ گراؤنڈ اور تحصیل شونٹھر کے گاؤں پکورا میں دو کارنر میٹنگز کی ہیں. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع دیامر کی تحصیل گونر فارم، داریل اور تھور میں تین کارنر میٹنگز کی ہیں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ہنزہ میں گوجال، علی آباد اور ناصر آباد میں تین کارنر میٹنگز کی ہیں. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع نگر میں وادی ہوپر، نگر خاص، سمائیر، پھکر، میاچھر اور غلمت میں چھ کارنر میٹنگز کی ہیں

ضلع اسکردو میں گمبہ، گول، سرمک اور روندو ڈمبوداس میں چار کارنر میٹنگز کی ہیں. اسکردو میں 28 اکتوبر کو عظیم الشان جلسہ عام جبکہ گلگت میں ویمن کنونشن سے خطاب بھی کرچکے ہیں. ضلع اسکردو میں حاجی گام چوک پر پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے افتتاح بھی کیا

ضلع اسکردو میں ننگ ژھوق الڈینگ، سدپارہ روڈ اور نیورنگا پر الیکشن آفسز کا افتتاح بھی کرچکے ہیں. 21 اکتوبر کو بلتستان ڈویژن آمد کے موقع پر اسکردو ائیرپورٹ پر عوام سے خطاب جبکہ 13 نومبر کو گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرچکے ہیں. ضلع کھرمنگ میں منٹھوکا، غاسنگ، طولتی اور مہدی آباد میں چار کارنر میٹنگز کی ہیں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع گانچھے میں ڈغونی بلغار، کیرس، خپلو اور وادی چھوربٹ کے گاؤں سکسہ میں چار کارنر میٹنگز کی ہیں. ضلع شگر میں ایک کارنر میٹنگ جبکہ ایک ریلی کی قیادت بھی کی ہے. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع غذر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گاہکوچ، تحصیل اشکومن کے ہیڈکوارٹر چٹورکھنڈ اور تحصیل یاسین کے گاؤں طاؤس میں تین کارنر میٹنگز کی ہیں. ضلع غذر کے گاؤں ہندر میں لالک جان کے مزار پہنچ کر شہید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا. چھوربٹ سے داریل تک گلگت بلتستان کے تمام دشوار گزار راستوں کا زمینی سفر کیا

Leave a reply