بلاول گلگت پہنچ گئے، کارکنان سے ایئر پورٹ پر خطاب کے دوران کیا بڑا اعلان

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے

صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلی مہدی شاہ، اور محمد علی اختر سمیت پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے پیپلز پارٹی کا استقبال کیا،چیٸرمین بلاول کے استقبال کیلیے اسکردو ایٸرپورٹ پر جیالے جمع تھے،جنہوں نے جیے بھٹو کے فلک شفاف نعرے لگائے اور بلاول زرداری کا استقبال کیا،

https://twitter.com/saeedaghaPPP/status/1318862792427032576

بلاول زرداری نے کارکنان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو عوام کا تحفظ ہو سکے گا،گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور عوامی مفادات کا تحفظ کروں گا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کروں گا۔ پیپلز پارٹی روزگار فراہم کرنے والی جماعت ہے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوریت کو بحال کرنا پڑے گا،عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں،زبردستی فیٹف سے متعلق قانون سازی کرائی گئی، عمران خان چاہتا ہے پارلیمان اس کی جلسہ گاہ بنے ،آپ کو عوام کا سمندر جواب دے گا کہ اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے ،عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے پیپلزپارٹی امیدوارجاویدحسن کو نگرمیں الیکشن سے پہلے نااہل قراردینےکی کوشش کی جارہی ہے،اگر دھاندلی ہوئی تو گلگت بلتستان سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کریں گے ، جمہوریت کیلیے، انصاف کیلیے ہم تین نسلوں سے قربانی دے رہے ہیں ہم نےقربانی دیدی ہےآپ کوہمارے خون کےساتھ انصاف کرنا ہوگا،عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے مسائل کون حل کرسکتا ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،

Leave a reply