
میڈیا سیل بلاول ہائوس کراچی میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے سادہ مگر پروقار تقریب میں میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کیک کاٹا ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں پی پی پی منارٹیز ونگ کراچی ڈویژن کے ڈاکٹر راکیش ، وقاص شوکت اور سائیں بخش ڈھکن بھی موجود تھے۔تقریب میں پارٹی کی جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام سے وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔شرکا نے قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔ سریندر ولاسائی نے کہا کہ قائدِ عوام نے اقلیتوں کو برابر کا شہری بنایا، شہید بی بی نے اعلی ایوانوں میں نمائندگی دی۔پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سے تقسیم ومنافرت کی سیاست کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستانی عوام کے حقوق و جمہوری آزادیوں کے تحفظ کی جدوجہد کے امین ہیں۔
کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے