بلاول ہاؤس میں مخلوط رقص و سرود کی محفل ، ویڈیوز وائرل
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں ایک مخلوط ماحول ہے اور اس میں مردو خواتین کا اختلاط اس طرح ہے جس کا ہمارے مشرقی معاشرے میں کوئی جواز نہیںملتا. بلاول ہاؤس میں جاری رقص و سرود کی اس محفل میں جوان لڑکیاں اور لڑکے پیپلز پارٹی کے پارٹی گیت پر رقص کر تے نظر آتے ہیں . دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شراب کو سر عام پیش کیا جار ہا ہے.
بلاول ہاؤس میں رقص و سرود کی محفل #PPP @MediaCellPPP @BBhuttoZardari pic.twitter.com/jWqarTy3yr
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 25, 2020
ادھر ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
بلاول ہاؤس میں جاری محفل میں پینے پلانے کا نتظام#PPP #BIlawalHouse @BBhuttoZardari pic.twitter.com/rnnVuTpDpg
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 25, 2020
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جمیل سومروکی رپورٹ کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا، وہ اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کے منتظر ہیں۔