مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں...

حج وعمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں پورے زور...

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار...

بلاول لیاقت باغ میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

بلاول لیاقت باغ میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنی والدہ کا وہ مشن پورا کرنے کا اعلان کریں گے جو ادھورا رہ گیا،آج بی بی کا بیٹا لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرے گا،پاکستان اور جمہوریت کے دفاع کے جس علم کو لیاقت باغ میں گرانے کی کوشش کی گئی تھی وہ علم شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو زرداری نے تھام لیا ہے، آئیں ملک اور نظام کے تحفظ اور عوامی راج لانے کی اس جدوجہد میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق 2000 سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اونچی عمارتوں اور میٹرو ٹریک پر سنائپرز تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے چار چیکنگ گیٹس بنائے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

اندورن سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔ لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی پر قرآن خوانی بھی کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور پنڈال میں پارٹی پرچم بھی لگائے گئے ہیں. خیبر پختونخواہ سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسہ گاہ پہنچے ہیں، سندھ سے بھی پارٹی کارکنان لیاقت باغ پہنچے ہیں.

مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور تہمور مہر انفارمیشن سیکریٹری یوتھ ونگ سندھ اور مدبر پٹھان بی بی شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12 برسی پر لیاقت باغ پنڈی جلسہ گاھ میں پہنچ گئے

بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan