بلاول کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی جانب سے عشائیہ

0
52

ڈیرہ غازی خان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا-

باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کھوسہ خاندان کی قدیم روایتی تلوار کا تحفہ بھی پیش کیا گیا-

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نتاشہ دولتانہ، نواب افتخار خان بابر، فیصل کریم کنڈی، رضا کھر، مہر ارشاد سیال اور حیدر زمان قریشی عشائیے میں شریک تھے-

لاول بھٹوکے جنوبی پنجاب میں ڈیرے:صحافیوں سے تفصیلی گفتگونے عزائم سے پردہ ہٹا دیا

واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس علاقے سے ہمارا تین نسل پرانا رشتہ ہے،عمران خان نے آپ کے ووٹ، آپ کی جیب، آپ کے پیٹ اور آپ کے حقِ روزگار پر ڈاکا مارا ہے، ملک کا ہر شہری اس وقت تکلیف میں ہے،سب پریشان ہیں کہ یہ کون سے نیا پاکستان ہے جہاں تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ہے؟

بلاول نے کہا کہ نئے پاکستان کےنام سے ملک پرمسلط ہونےوالاعذاب ہرشہری کے لئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے،اس کٹھ پتلی کو گھر بھیج کر ملک میں عوامی راج قائم کرنے کیلئے اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں،مجھے جدوجہد میں عوام کی مدد کی ضرورت ہے-

چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جانے کے بعد عوام لاوارث ہوگئے ہیں اور کوئی عوام کے لیے بولتا بھی نہیں ہے، کارکن تیاری کریں، آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جیالا ہوگا، سرائیکی عوام کے لیے وسیب بنا کر رہوں گا-

کارکن تیاری کریں، آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی بلاول بھٹو

Leave a reply