بلاول کے لاڑکانہ میں پی پی رہنما کرونا فنڈز کی وجہ سے لڑ پڑے

0
28

بلاول کے لاڑکانہ میں پی پی رہنما کرونا فنڈز کی وجہ سے لڑ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بچاؤ کے لئے جاری فنڈز، بلاول کے حلقے لاڑکانہ میں پی پی رہنما آپس میں لڑ پڑے

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹی 15 کے چیئرمین ایڈووکیٹ اصغر علی کھچی اور وائس چیئرمین ڈاکٹر تنویر گاد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملنے والے فنڈز پر آپس میں الجھ پڑے جس کے بعد وائس چیئرمین نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے،

وائس چیئرمین ڈاکٹر تنویر گاد کا کہنا ہے کہ یوسی چیئرمین ایڈووکیٹ اصغر علی کھچی نے کورونا وائرس کے متعلق آئے ہوئے فنڈز اور ماہانہ بجٹ میں بے ضابطگیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے جن کی جانب سے مجھ سمیت کونسلرز سے مشاورت بھی نہیں کی جارہی جس کے بعد مجھے اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی بھی حق نہیں اس لیے میں نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

چیئرمین ایڈووکیٹ اصغر علی کھچی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق جاری کیے گئے فنڈز سے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر وائس چیئرمین اور کونسلرز کی مشاورت سے میئر خیر محمد شیخ اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی موجودگی میں ہینڈ بل اور صابن تقسیم کیے گئے تاہم وائس چیئرمین اپنی ذاتی ضروریات پوری نہ ہونے کے باعث ناراض ہوکر مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جن میں کوئی صداقت نہیں.

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سندھ میں مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، سندھ میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن کو آج چوتھا روز ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے.

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1235ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے9ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پہسپتالوں میں داخل 7 مریضوں کی کی حالت تشویشناک ہے، کرونا وائرس کے 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے سندھ میں 429،پنجاب408اورخیبرپختونخوامیں 147کیس رپورٹ ہوئے ہیں،بلوچستان 131،گلگت بلتستان91،اسلام آباد 27اورآزادکشمیر میں 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں.

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

 

میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

Leave a reply