بلاول کے لاڑکانہ میں ایڈز نے پھر سر اٹھا لیا، کتنے مریض سامنے آ گئے؟

0
25

بلاول کے لاڑکانہ میں ایڈز نے پھر سر اٹھا لیا، کتنے مریض سامنے آ گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی اسکریننگ کے دوران 9 نئے کیسز سامنے آ گئے

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد 1310 ہو گئی،نئے متاثرہ کیسز میں 4 خواتین 2 مرد اور3 بچے شامل ہیں،رتوڈیرو تحصیل اسپتال میں 40ہزارافراد کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی.

ایڈز پر تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

Leave a reply