بلاول بھٹو زرداری کا سابق ایم این اے ممتاز عالم گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کا ایم این اے ممتاز عالم گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

باغی ٹی وی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق ایم این اے ممتاز عالم گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے .پی پی پی چیئرمین نے مرحوم کے بھائی و سینیئر صحافی امتیاز عالم سمیت سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

بلاول بھٹو نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ممتاز عالم گیلانی بااصول و ثابت قدم رہنما اور پارٹی کا اثاثہ تھے: ان کی انسانی حقوق کی پاسداری اور جمہوریت کے لیئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے:دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے:

Comments are closed.