وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے مل کر خوشی ہوئی۔
Delighted to meet 🇿🇦 FM Dr. Naledi Pandor.🇵🇰🇿🇦 enjoy longstanding strong relations at all levels. Good exchange on global issues of mutual interest. Appreciated 🇿🇦’s support & solidarity post floods. Resolved to further deepen our ties esp trade & investment.#WEF23 @DIRCO_ZA pic.twitter.com/5LcJBWHaHq
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 19, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہر سطح پر دیرینہ مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر اچھا تبادلہ خیال کیا اور سیلاب کے بعد جنوبی افریقہ کی حمایت اور یکجہتی کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ایکسل وین ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی تھی.
وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ڈیووس میں عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز سے مل کر خوشی ہوئی جن سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا اور بینک کے 2 بلین ڈالر کے وعدے کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کے بڑے ترقیاتی پارٹنر کے طور پر عالمی بینک کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مشترکہ اہداف، پائیدار ترقی کے اہداف اور عالمی اقتصادی فورم 2023 کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا.