وزیر خارجہ بلاول کی جاپانی اور سنگا پور کے وزراء خارجہ سے ملاقات

بلاول کی جاپانی اور سنگا پور کے وزراء خارجہ سے ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں 29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جاپانی ہم منصب ہیاشی یوشیما سے ملاقات کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان جاپان کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں گزشتہ 70 سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا،
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ ہیاشی یوشیما نے پاک جاپان تعلقات کو رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ روابط بڑھانے کا اعادہ کیا، انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
بلاول بھٹو کی سنگاپور کے ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤن نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا،
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کمبوڈیا کے دورے پر ہیں،وزیرخارجہ کمبوڈیا میں 29 ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے،