پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

0
45

پاک فوج پر حملہ کرنے والوں سے بلاول زرداری کی ملاقات ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی ملاقات ہوئی ہے، پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے بلاول ہاؤس میں بلاول زرداری سے ملاقات کی ہے. ملاقات میں ملکی صورتحال پر بات چیت ہوئی

پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

محسن داوڑ اور علی وزیر کو پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں بعد میں رہا کیا، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی نے اپنے کارکنان کے ہمراہ پر حملہ کیا تھا جس سے پاک فوج کے جوان شہید اور زخمی بھی ہوئے تھے.

محسن داوڑ اور علی وزیر کی گرفتاری کے دوران بھی بلاول زرداری انکے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کرتے رہے تا ہم سپیکر قومی اسمبلی نے انکے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے تھے، مسلم لیگ ن نے بھی ان کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا

پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

ریاست کے خلاف نعرے برداشت نہیں ہوں گے، علی محمد خان کا دبنگ اعلان

بلاول زرداری سے پاک فوج پر حملہ کرنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات کو عوامی حلقے شدید تنقید کا نشانہ بنے رہے ہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاک فوج نے امن کے لئے قربانیاں دیں ،پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور رہے گی، پاک فوج پر حملہ کرنے والے اور ریاستی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے.

پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی
چیک پوسٹ‌ پر حملہ، پی ٹی ایم کے کن رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، اہم خبر آگئی

حکومت نے پی ٹی ایم کے خلاف بڑی کاروائی کا عندیہ دے دیا، فردوس عاشق اعوان کی اہم گفتگو

واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے،

پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری

پی ٹی ایم کی جانب سے وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے. ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیزکو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا،

پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

ٹرمپ سے مدد مانگنے والا محسن داوڑ گرفتار

Leave a reply