بلاول کی نانا اور والدہ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی ، دیا اہم پیغام
بلاول کی نانا اور والدہ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی ، دیا اہم پیغام
باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کے وقت کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کیا انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو اور شہید مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی. اس وقت لوگوں کو کرونا ایس او پیز کا فالو کرنے کا پیغام دیا .
ادھر پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید ذولفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ
شہید ذولفقار علی بھٹو کا قتل ریاست کے چہرے پر نہ مٹنے والا دھبہ ہے۔سابق وزیر اعظم پاکستان کے قتل کے بعد پاکستان تاریکیوں کا شکار ہوگیا۔
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ 42 سال بیت گئے، شہید ذولفقار علی بھٹو کو انصاف نہ مل سکا۔ شہید ذولفقار علی بھٹو نے مظلوم طبقات کو آواز، عزت اور طاقت دی۔
شہید ذولفقار علی بھٹو کا جھنڈا نسل در نسل ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ شہید ذولفقار علی بھٹو کو پاکستان سمیت پوری دنیا خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔