بلاول کی ریلی پر حملہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
بلاول کی ریلی پر حملہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتخابات 2018 میں بلاول بھٹوکی ریلی پرحملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،
انسداد دہشت گردی عدالت نےعدم شواہد کی بنا پرتمام ملزمان بری کر دیے، ملزمان کیخلاف جولائی2018 میں مقدمہ درج کیاگیا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان نےبلاول کی انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی کی تھی، ہنگامہ آرائی سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے،
مقدمے میں نامزد ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے.ملزمان میں ایم کیو ایم امیدوار رفیق ہنگورو،کبیر،احمد اور نویداختر شامل ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ کلری کراچی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
مقدمہ نمبر 183/2018 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اور اس میں ہنگامہ آرائی، بلوہ اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں 13 ملزم نامزد کیے گئے ہیں جن میں حاجی باوا، رفیق ہنگورہ، اسماعیل، نوید بشنی، آدم اور کاشان شامل ہیں، مقدمہ میں 450 افراد نامعلوم قرار دیے گئے ہیں۔