پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم ملکی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
باغٰی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مختلف قومی امور پر بات چیت کی اور حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔اجلاس میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے ارکان شامل تھے، جن میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود، نوید قمر، سید مراد علی شاہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، میر سرفراز بگٹی اور علی حیدر گیلانی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کے اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔پی پی پی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے اجلاس میں ملکی سیاسی، اقتصادی اور سماجی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور تمام ارکان نے ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ یہ اجلاس پی پی پی کی طرف سے قومی سطح پر اہم فیصلوں میں مشاورت کی ایک کڑی ہے، جو پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق کی گئی۔