بلاول نے مولانا کے ساتھ اپنی ملاقات بارے کی بات

0
31

بلاول نے مولانا کے ساتھ اپنی ملاقات بارے کی بات

باغی ٹی وی :بلاول بھٹوسے جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی .بلاول اورمولانافضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں سندھ کےوزرابھی موجود تھے . اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اورحکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا . بلاول کا کہنا تھا کہ سیکرٹ ووٹ ڈالنےکاحق آئین دیتاہے،

اس سلسلےمیں بلاول نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات کومتنازع بنایاجارہاہے. ہم جامع الیکٹورل ریفارمزکےحامی ہیں. نالائق حکومت سینیٹ الیکشن میں میچ فکس کرناچاہتی ہے. ارکان پارلیمنٹ کےخفیہ بیلٹ پرحملہ کیاجارہاہے،

ان کا کہنا تھا کہ کانتخابی اصلاحات کےحامی ہیں،آرڈیننس کےذریعےآئین میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی. اس آرڈیننس کوچیلنج کریں گے،اگریہ سازش کامیاب ہوگیاتویہ جمہوریت پرحملہ ہے،پہلےفیصلہ کرلیاتھاکہ سینیٹ میں ان کامقابلہ کریں گے،

بلاول بھٹوزرداری نےکہا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پرلڑنےکیلئےتیارہیں،حکومت کی سازش کامیاب ہوئی تویہ جمہوریت پرحملہ ہوگا،آپ کےلوگ آپ کےخلاف اوپن ووٹ دینےکیلئےبھی تیارہیں،

ووٹ کاحق بھی چھینیں گےتوسیاسی جماعتوں کی جانب سےردعمل آئےگا. کچھ ایم پی ایزضروربکتےہوں گےلیکن سب سےمتعلق یہ بات درست نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آرکی بات سےمتفق ہوں،ووٹ بیچنےوالوں کوقانون کےمطابق پارٹی سےنکالناچاہیے،مولانافضل الرحمان سےکچھ دیرپہلےملاقات ہوئی،

ملاقات میں سینیٹ میں حکومت کی دھاندلی کی کوشش کی مذمت کی،

Leave a reply