بلاول نےاحسن اقبال کوکاغذی عہدیدارکہا تو ن لیگ نے کیا کر دکھایا

0
27

بلاول نےاحسن اقبال کوکاغذی عہدیدارکہا تو ن لیگ نے کیا کر دکھایا

باغی ٹی وی . قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نےاحسن اقبال کوکاغذی عہدیدارکہہ دیا، بلاول بھٹو کی تقریر پر ن لیگی اراکین نے ایوان سے واک آوَٹ کر دیا.

بلاول کا کہنا تھا قومی اسمبلی میں گھوٹکی سانحے پربات ہونی چاہیے، ٹرین حادثہ انتہائی سنجیدہ ایشوہے.وزیراورکاغذی عہدیداراپنی سیاست چمکانےکیلئےکھڑےہوجاتےہیں،وزیراعظم پہلےکہاکرتےتھےکہ ٹرین حادثےپروزیرمستعفی ہوجاتےہیں،

ہمیں آج کے ایجنڈا کو ایک طرف رکھ کر گھوٹکی ٹرین حادثے پر بات کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےپہلےبھی اپنےوعدےپورےنہیں کیےیہ بھی نہیں کریں گے، ٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور ریلوے ملازمین کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ٹرینوں کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا ہے.

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے فی الفور تحقیقات کر کے اسے عوام کے سامنے لائے اور ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی معاونت کی جائے

Leave a reply