fbpx

بلاول نے بجٹ پڑھے بغیر ہوائی باتیں چھوڑنا شروع کردی ہیں

بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی کا ویڈیو بیان ردعمل

بلاول نے بجٹ پڑھے بغیر ہوائی باتیں چھوڑنا شروع کردی ہیں، پروگریس کے حوالے سے انٹرنیشنل ادارے بغیر تصدیق کیے نہیں مانتے، بلاوجہ بھٹو کے نانا نے 1970 میں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا تھا، منے میاں کو یہ نعرہ 50 سال بعد دوبارہ دہراتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

عمران خان کو ڈھائی سال ہوئے اور کنسٹرکشن انڈسٹری میں تاریخی پیکچز دیے، پی ٹی آئی حکومت نے لنگر خانے بنائے اور غریب کو روٹی دی، بلاول کس منہ سے روٹی کپڑا اور مکان کا دعویٰ کررہے ہیں، نابالغ چئیرمن نے پرویز مشرف کے دور میں غربت کے حوالے سے غلط اعدادوشمار بتائے،بلاوجہ بھٹو گوگل کرلیں انہیں علم ہوجائیگا شرح نمو آصف علی زرداری کے دور میں 22 فیصد تھی، غربت مہنگائی کی وجہ سے بڑھتی ہے جس کا آغاز بلاول کے والد نے کیا۔

پی ٹی آئی شرح نمو کو مزید کم کرنے کی کوشش کررہی ہے، پی ٹی آئی کے 10 فیصد اور پی پی کے 22 فیصد پر بلاول شرمندہ ہوں، بلاول کے ابا جان کی شوگر ملز عمران خان نے نہیں لگوائیں، سندھ میں جو شوگر مل بناتا ہے،وہ زرداری کی سرپر ستی میں بناتا ہے، 12 لاکھ ٹن گندم سندھ کے گوداموں میں موجود تھی مگر اسے چورا لیا گیا، بلاول گندم کی چوری کا حساب کب دیں گے، سندھ میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں 10فیصد اضافے ہوابلاول سندھ سےزخیرہ اندوزی بند کریں.

احساس کیش سے غریبوں کو فائدہ پہنچایا گیاہے۔
فرزانہ راجا نے 8 لاکھ غریب عوام کے پیسوں کو لوٹا، اگر سچی ہیں تو وطن آئیں ملک سے کیوں فرار ہیں،بلاول کو فرزانہ راجا کو چور کہتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔احساس کیش، کامیاب جوان ، پناہ گائیں پی ٹی آئی کے پروگرامز ہیں۔بلاول بھٹو کی یاداشت کمزور ہے تو وہ آجائیں یہاں انہیں سبق پڑھا دیں گے۔